جدہ پیجن فلائنگ گروپ کا تین روزہ کپ اختتام پذیر ہوگیا

17 November 2025

جدہ پیجن فلائنگ گروپ کا تین روزہ جدہ کپ اسوج2025اختتام پذیرہوگیا،ٹورنامنٹ کمیٹی کے ممبراستادخرم بٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں جدہ کے نامی گرامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں فکس کبوتراڑائے گئے،اس ٹورنامنٹ میں استادبلال ساہی اینڈ ملک شاہد نے 283:38بناکرپہلی پوزیشن،عادل المالکی اینڈ سرفرازمکینک نے 281:37بناکر دوسری پوزیشن اور استادنواف الباشا اینڈ استادخرم نے267:05بناکرتیسری پوزیشن حاصل کی،ٹورنامنٹ میں ایوریج ونرکے دوانعام عادل المالکی اور ایک انعام استادبلال ساہی نے جیتا،پہلاکبوترکے تین انعامات میں پہلادن عادل المالکی،دوسرادن استادبلال ساہی،ملک شاہداور تیرسادن استادنواف الباشا اینڈ راجہ خرم نے جیتے،جبکہ آخری کبوتر کے انعامات میں پہلادن استادنواف الباشا،راجہ خرم،دوسرادن استاداشفاق اینڈ دانش بٹ اور آخری دن کا انعام بھی استادنواف،استادراجہ خرم نے جیتا،تمام جیتنے والوں کو ٹورنامنٹ کمیٹی کے صدراستاداشفاق،ممبران استادنجیب الحربی،استادخرم بٹ،ملک عثمان اور استادمحمد الثقفی نے دلی مبارکباد پیش کی ہے

مزید خبریں